16 ستمبر 2017 - 14:39
 بہت جلد ایران میں یورپی یونین کے آفس کا افتتاح کیا جائے گا: صدر بیلجئیم اسمبلی

بیلجئیم کے ایوان نمائندگان کے صدر نے کہا ہے کہ اطمینان کے ساتھ کہتے ہیں ہم اپنے راستے پر گامزن ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ یورپی ممالک امریکہ کی ہر پالیسی یا اس کے مؤقف سے اتفاق کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیلجئیم کے ایوان نمائندگان کے صدر نے کہا ہے کہ اطمینان کے ساتھ کہتے ہیں ہم اپنے راستے پر گامزن ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ یورپی ممالک امریکہ کی ہر پالیسی یا اس کے مؤقف سے اتفاق کریں.

ان خیالات کا اظہار 'سیگفرائیڈ برک' تہران میں ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ایران میں یورپی یونین کے آفس کا افتتاح کیا جائے گا.

انہوں نے ایران کے دورے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اورعلی لاریجانی کے ساتھ بات چیت میں دونوں ممالک کے روابط کی توسیع کے لئے مختلف تجاویز پر بات چیت کی.

انہوں نے صدر روحانی کے اقتصادی اور تجارتی پالیسی پر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی حکومت کی یورپی ممالک کے نجی تجارتی اور صنعی شعبے کی شراکت داری کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بینکی نظام کی بحالی اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے مزید کوشش کریں گے.

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور بیلجیئم کے پولیس ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں.

انہوں نے ایران کے عظیم ثفافت اور تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ثفافت اور رسم ورواج سے قریب سے آشنا ہونا چاہتے ہیں جس کے لئے سیاحت کے شعبے کی توسیع کی ضرورت ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲